31

دنیا کو بتاؤں‌ کی پاکستان کتنا پرامن ملک ہے، اہلیہ باکسر محمد علی

اسلام آباد: امریکی باکسر محمد علی کلے کی اہلیہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیار کرنے والوں کا ملک ہے، میڈیا میں پاکستان کے بارے میں بہت پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، لیکن حقیقی پاکستان بہت مختلف ہے، واپس جاکر دنیا کو اسی پرامن اور پیار کرنے والے ملک کے بارے میں بتاوں گی۔ لیجنڈری امریکی باکسر محمد علی کلے مرحوم کی اہلیہ خلیلہ علی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کو پاکستان سے بہت محبت تھی، پاکستانی بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں، پاکستان کے بارے میں بطور مسلم ملک بہت پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، لیکن دنیا میں پاکستان کا جو تاثر پیش کیا جاتا ہے، حقائق اس کے برعکس ہیں۔
خلیلہ علی نے کہا کہ انہیں پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا گیا، میڈیا میں پاکستان کے بارے میں جو پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، حقیقت اس کے برعکس ہے، پاکستان میں کھیلیں پھل پھول رہی ہے، واپس جاکر دنیا کو پرامن اور پیار کرنے والے پاکستان کے بارے میں بتاوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد غریب بچیوں کی مدد کرنا ہے، مجھے پاکستان سے پیار ہے اسی لئے آئی ہوں، پاکستان آکر بہت مزہ آیا، اچھی یادیں لے کر یہاں سے جارہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں