9

امریکی شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

پٹس برگ: امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ اس دوران مسلح شخص اورپولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔

اسی ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اس واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر موجود ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ شوٹر سے ہوشیار رہا جائے لگتا ہے کہ متعدد افراد اس میں مارے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں