16

سشمیتا سین کا خود سے 15 سال چھوٹے ماڈل کے ساتھ تعلقات کا اعتراف

ممبئی: سابق مس یونیورس اور نامور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے خود سے 15 سال چھوٹے ماڈل روہمن شاول کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا۔

اداکارہ سشمیتا سین کا نام سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، ہدایت کار وکرم بھٹ اور اداکار رندیپ ہوڈا سمیت متعدد شخصیات کے ساتھ لیا جاچکا ہے تاہم کسی کے ساتھ بھی سشمیتا کا تعلق زیادہ دن تک برقرار نہ رہ سکا اور اب ایک بار پھر سشمیتا کو محبت ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ سشمیتا سین اور 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول گزشتہ کافی دنوں سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے لیکن دونوں نے اپنے تعلقات پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور اب سشمیتا نے انسٹاگرام پر تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اورروہمن دیگر افراد کے ہمراہ محبت کی نشانی تاج محل میں موجود ہیں کیپشن میں سشمیتا نے لکھا ’’ایک بار پھر محبت ان کی زندگی میں شامل ہوگئی ہے‘‘ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں