8

انڈونیشیا میں پلاسٹک کا کچرا دیجئے اور مفت سفر کیجئے

جکارتا: انڈونیشیا میں عوامی ٹرانسپورٹ میں اب پلاسٹک کی خالی بوتلیں دے کر مفت سفر کیا جاسکتا ہے۔

سورا بایا شہر کی انتظامیہ نے عوام کو کچرے کی بازیافت (ری سائیکلنگ) کی ترغیب دینے کے لیے اس اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بدلے شہری ٹرانسپورٹ کی سرخ بسوں کے ٹرمینل پر پلاسٹک کے کین اور بوتلیں براہِ راست جمع کراکے انہیں کرائے میں تبدیل کراسکتے ہیں اور مفت سفر کیا جاسکتا ہے۔

اگر بس کا راستہ دو گھنٹے طویل ہے تو ضروری ہے کہ آپ پلاسٹک کی 5 بوتلیں یا 10 کپ جمع کروائیں تاہم ان کی جسامت کا خیال رکھا جاتا ہے، انڈونیشیا کے اس شہر کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی طرح 2020ء تک اس شہر سے پلاسٹک کے کچرے کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں