12

مینٹس جھینگے کا گھونسا گولی جتنا طاقتور کیوں ہوتا ہے؟ ماہرین نے راز فاش کردیا

سنگاپور: سمندر میں پایا جانے والا ایک خاص جھینگا مینٹس شرمپ اپنے زوردار گھونسے کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق شرمپ پوائنٹ ٹو ٹو گولی جیسا زوردار پنچ مارتا ہے۔ اب ماہرین نے اس کی وجہ دریافت کرلی ہے۔

اس قوت سے وہ پانی میں دشمن کا خول بھی توڑ ڈالتا ہے اور اس کے گھونسے کی رفتار 23 میٹر فی سیکنڈ تک ہوسکتی ہے۔ اس پر نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سنگاپور کے ماہر ڈاکٹر علی مسریز نے شرمپ کی سلوموشن ویڈیو بنائی ہیں اور دیگر ٹیکنالوجی استعمال کرکے بتایا کہ پہلے کیڑا پہلے اپنے بازو کو کسی کمان میں لگے تیر کی طرح کھینچتا ہے اور اس کے بعد پوری توانائی سے گھونسہ مارتا ہے۔

علی مسریز اور ان کے ساتھیوں نے شرمپ کے بازو کی طرح سرامک اور بائی پالیمرز سے مختلف اشکال تیار کی ہیں۔ اس کے بعد کمپیوٹر ماڈلوں سے اس پر تحقیق کی ہے۔ ان کے مطابق شرمپ کے بازو کی دو ساختیں ہیں جب جھینگا اسے موڑتا یا سکیڑتا ہے تو اوپر کی ساخت بھنچتی ہے اور نیچے والا حصہ کھنچتا ہے۔ اس عمل میں اس کے بازو میں زبردست قوت بھرجاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں