13

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.94 فیصد اضافہ

کراچی: سعودی بیل آوٹ پیکیج کے اعلان نے گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کوتگڑا کردیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں صفراشاریہ94فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی نسبت روپے کی قدر1اشاریہ86فیصد بڑھ گئی۔

گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مجموعی طورپر 1روپے27 پیسے کی کمی سے 132روپے45پیسے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدرمجموعی طور پر 2روپے 50پیسے کی کمی سے 131روپے70 پیسے پر آگیا۔

اس طرح سے انٹربینک مارکیٹ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں 75 پیسے سستا پر دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں