17

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مقبوضہ كشمیر كے عوام كے حق خودارادیت اور بھارتی جارحیت كے خلاف یوم سیاہ كے موقع پر كوئٹہ پریس كلب كے سامنے وائس آف بلوچستان كی جانب سے احتجاجی مظاہرہ كیا گیا جس میں طلبا و طالبات كی بڑی تعداد نے شركت كی۔ شركاء نے پوسٹرز اور بینر اٹھاركھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے ایكسپریس سے بات كرتے ہوئے كہا كہ كئی دہائیوں سے بے گناہ كشمیریوں كو قتل كیا جارہا ہے، آج وائس آف بلوچستان كے پلیٹ فارم سے اس لیے احتجاج كررہے ہیں تاكہ اقوام متحدہ كی قرار دادوں كے مطابق كشمیریوں كو حق خودارادیت دیا جائے اور بھارت كے ناپاک عزائم اور ظلم وستم كو دنیا بھر میں اُجاگر كیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں