27

افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 140 کنٹینروں سے تیار کی گئی عمارت

دنیا بھر میں فالتو کنٹینروں کی بھرمار ہے اور ان کے استعمال کے مختلف پہلو سامنے آتے رہتے ہیں لیکن جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں ڈرائیو لائنز اسٹوڈیو کے نام سے ایک مختلف طرز کی عمارت دکھائی دیتی ہے جسے 140 کنٹینروں سے تیار کیا گیا ہے۔یہ دلچسپ عمارت ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
اس سے پہلے اسی شہر میں طالب علموں کے لیے کنٹینر پر رہائشی کمرے تیار کیے گئے جن کی کامیابی کے بعد پورے خاندان کے لیے کنٹینر بلڈنگ بنائی گئی ہے۔ اس عمارت میں اپارٹمنٹس ہیں، سیڑھیاں اور لفٹس بھی ہیں۔ کنٹینر بلڈنگ کو کچھ اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ اس میں ایک جانب کشادگی اور دوسری جانب بچوں کے کھیلنے کی جگہ بھی رکھی گئی ہے تاہم یہ گھر 300 سے 600 مربع فٹ وسیع ہیں۔
عمارت کو خوبصورتی سے عیاں کرنے کے لیے 140 مختلف رنگوں کے کنٹینروں کا انتخاب کیا گیا۔ان میں انسولیشن مٹیریل لگانے کے بعد اوپر تلے رکھا گیا تانکہ گرمی سردی کے اثرات مرتب نہ ہوں۔ اس کے بعد ہوا اور بارش سے انہیں گرنے اور پھسلنے سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے۔ اس کے بعد گھروں میں کھڑکیاں اور دیگر اندرونی تزئین و آرائش کی گئی۔
ہر گھر میں باورچی خانہ، کھانے کا کمرہ ، بیڈ روم اور باتھ روم بنائے گئے ہیں ۔ گراؤنڈ فلور پر کچھ دکانیں اور گھر نکالے گئے ہیں جبکہ بقیہ فلور صرف رہائش کے لیے مختص ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں