31

گھر میں سٹیکر لگائیں،اور ائیر کنڈیشنز کا خرچہ کم کریں

تحقیق کے مطابق میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی عمارت اور دفتر میں اے سی کا خرچ بہت زیادہ آتا ہے اور مسلسل 8 سے 10 گھنٹے تک دفاتر میں انہیں چلایا جاتا ہے۔ اس طرح یہ ماحول دوست اسٹیکر کمروں کو ٹھنڈا رکھنے اور بجلی کی بچت دونوں ہی امور انجام دیتا ہے۔ صرف امریکا میں ہی پیدا کی جانے والی بجلی کی 6 فیصد مقدار عمارتوں اور گھروں کو ٹھنڈا رکھنے میں صرف ہوتی ہے اور اس میں اربوں ڈالر کی رقم خرچ ہوتی ہے
ایک اسٹیکر لگا کر اندر آنے والی سورج کی حرارت کو بہت حد تک کم کرکے ایئر کنڈیشنر کا خرچ کم کیا جاسکتا ہے۔یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہرین نے عمارتوں کی اندرونی تپش کم کرنے کے لیے یہ انقلابی اسٹیکر تیار کیا ہے۔عمارت کے شیشوں یا گھر کی کھڑکیوں پر یہ اسٹیکر لگا دیئے جائیں تو اس سے ایئرکنڈیشنر کا خرچ 10 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں