29

کراچی: بین الاقوامی سرمایہ کار اورٹیکنالوجی کمپنیوں کی دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر

پاکستان میں اپنی نوعیت کی ایک دلچسپ اور انتہائی کامیاب کانفرنس منعقد ہوئی جس میں 30 سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کاروں، اسٹارٹ اپ ماہرین، نالج اکانومی کے اساتذہ اور ٹیکنالوجی برائے کاروبار کے ماہرین نے شرکت کی جن سے پاکستانی طلبا و طالبات نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

کراچی میں نیسٹ آئی او کے زیرِ اہتمام 10 اور 11 نومبر کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ خاص بات یہ تھی کہ اس میں 280 سے زائد کامیاب کمپنیوں کی نمائندگی تھی جس سے مقامی کمپنیوں کو ان کے تجربات سننے اور استفادہ کرنے کے مواقع میسر آئے۔ تاہم یہ تمام کمپنیاں اور اسٹارٹ اپ نے جدید ترین ٹیکنالوجی، بزنس اور انویسٹمنٹ کے پہلو رکھتی تھیں اور پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور طلبا و طالبات کو ان کی کامیابی کے راز جاننے میں بہت مدد ملی ۔ اس لحاظ سے پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اس اہم کانفرنس نے کلیدی کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں