21

اٹلی کے مقام لیک کومو دپیکا پڈوکون اور رنویر کی آج شادی خانہ آبادی

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ آج اٹلی کے مقام لیک کومو پر ایک دوسرے سے ازدواجی رشتے میں بندھیں گے.

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی آج اٹللی میں ہوگی، شادی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بالی وڈ جوڑے نے اپنی شادی کو خاص انداز میں ترتیب دیا ہے جو بہت ہی دلچسپ اور حیرت کن ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ اور ڈریم گرل دپیکا پڈوکون یہاں دو شادیاں کرینگے۔ رنویر کی پہلی شادی آج سائوتھ انڈین رسم و رواج کے تحت ہو گی جبکہ ان کی دوسری شادی ’’نارتھ انڈین‘‘سٹائل میں منعقد کی جائیگی کیونکہ دپیکا کا تعلق سائوتھ انڈیا سے ہے جبکہ رنویر سندھی اور پنجابی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں