25

پی ایس ایل آفریدی نے کراچی کنگز کو چھوڑ دیا

کراچی کنگز نے 8 کرکٹرز کو برقرار رکھا، ٹی ٹین لیگ سے معاہدے کی وجہ سے شاہد آفریدی کا فرنچائز سے ناطہ ٹوٹ گیا، پلاٹینم کیٹیگری میں محمد عامر، بابر اعظم اور کولن منرو شامل ہیں، کولن انگرام (ڈائمنڈ، ایمبیسیڈر)، عثمان خان شنواری، عماد وسیم(ڈائمنڈ)، روی بوپارا اور محمد رضوان(گولڈ) کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل آفریدی کے ساتھ اسامہ میر، خرم منظور، مچل جونسن، لیوک رائیٹ، ڈیوڈ ویز، تابش خان، محمد عرفان جونیئر، حسن محسن، ایون مورگن اور سیف اللہ بنگش کو ریلیز کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کو افتتاحی تقریب کے ساتھ یو اے ای میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں