24

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے پشاوربڑےترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

پشاورمیٹرو بس پراجیکٹ کے لیے 66.44ارب کی نظرثانی شدہ لاگت اور 96 ارب 82کروڑ82 لاکھ کے بجلی کے تین بڑے منصوبوں سمیت 112ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ۔تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن میں بھی جون2019 تک توسیع کردی گئی۔
اجلاس وزیر خزانہ اسدعمر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں جن تین بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان میں سْکی کناری کوہالہ اورمہل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی ترسیل کیلئے 79ارب 92کروڑ 93لاکھ کا منصوبہ، بارہ ارب84 کروڑ81 لاکھ 10 ہزار کے سندھ سولر انرجی پراجیکٹ اور چارارب پانچ کروڑ تین لاکھ چانسٹھ ہزار روپے درگئی ہائڈروالیکٹرک پاور اسٹیشن کی بحالی کا منصوبہ، سولہ ارب پینتالیس کروڑ چونتیس لاکھ روپے مالیت کا بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں