29

شرجیل کو کوئی رعایت دینے کا قانونی اختیارہی نہیں رکھتا،احسان مانی

کراچی:چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ شرجیل خان کو کوئی رعایت دینے کا قانونی اختیارہی نہیں رکھتا،انھوں نے کہاکہ کوئی بھی کرکٹر ہو بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے اس کی بات سننے میں کوئی ہرج نہیں،میں کسی کو بھی ملاقات سے نہیں روکوں گا، بہرحال کھلاڑیوں کے بارے میں جو فیصلے ہوئے وہ حقیقت ہیں، اگر وہ ان کو کسی پلیٹ فارم پر چیلنج کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، مجھے قانونی طور پر یہ اختیار ہی حاصل نہیں کہ کسی کو رعایت دینے کی بات کرسکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں