29

دنیا کا سب سے مہنگا گلابی رنگت کاہیرا نیلام

نیلامی میں رکھا جانے والا دنیا سب سے مہنگا ہیرا 5 کروڑ ڈالر یعنی 6 ارب 70 کروڑ روپے میں نیلام ہوا ہے۔گلابی رنگت کا یہ ہیرا فرم کے مطابق اس کا وزن صرف 19 قیراط تھا یوں فی قیراط کے لحاظ سے فروخت ہونے والا یہ دنیا کا سب سے مہنگا ہیرا بھی ہے۔
کرسٹیز کے مطابق ہیری ونسٹن جیولرز نے اسے خریدا ہے جو اب تک نیلام ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا بھی ہے۔
اس موقع پر جنیوا کے ایک شاندار اور وسیع کمرے میں لوگوں نے کھڑے ہوکر اس کی بولی لگائی اور جلد ہی یہ عمل ختم ہوگیا۔ یہ اوپن ہائمر خاندان کی ملکیت میں رہا جو ایک طویل عرصے سے ہیروں کے بیوپاری ہیں ۔ جوہریوں کے مطابق اس میں نائٹروجن کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے اور کیمیائی طور پر بالکل خالص ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں