23

’او ٹو نوز فلٹر‘ ربڑ کےنرم پیڈز کی طرح فضائی آلودگی کو نتھنوں میں داخل ہونے سے روکے

پوری دنیا میں فضائی آلودگی سے ہوا کا معیار انتہائی خراب ہوچکا ہے .اس مسئلے کے حل کے لیے امریکی ماہرین نے ایک کم خرچ اور انتہائی مؤثر فلٹر بنایا ہے جس کی قیمت صرف 10 ڈالر یا 1400 پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔یہ آلودگی کے مضر اثرات کو پھیپھڑوں تک جانے سے روکتا ہے۔
یہ فلٹر جو نتھنوں میں لگایا جاتا ہےاور باہر سے دکھائی نہیں دیتا.اور آلودگی کے زرات کو پھیپھڑوں تک جانے سے روکتا ہے۔
فلٹر برق سکونی انداز میں کام کرتے ہیں جنہیں مسلسل 12 گھنٹے تک پہنا جاسکتا ہے۔ کمپنی نے اس کی زیادہ تفصیلات نہیں ظاہر کی ہیں غالباً یہ فلٹر 12 گھنٹے کے بعد ناکارہ ہوجاتا ہے اور اسی وجہ سے ایک پیکٹ میں 10 فلٹر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں