40

اسلام آباد: آئی جی کی ہدایت پر خصوصی ایکشن پلان تشکیل دیدیا گیا

اتوار کو آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے ایس ایس پی آپریشنز وقارالدین سید و دیگر اعلیٰ پولیس افسران کے ہمراہ سیکیورٹی پلان پر عملدر آمد کے جائزے کے لیے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ انھوں نے ریڈزون اور ڈپلومیٹک انکلیوکی سیکیورٹی پربریفنگ بھی لی۔فاقی دارالحکومت کی چھ مرکزی و اہم ترین شاہراہوں کو بند کرکے شہر کا امن خراب کیے جانے کی رپورٹس کے تناظر میں آئی جی کی ہدایت پر خصوصی ایکشن پلان تشکیل دیدیا گیا.
جس کے تحت ضلع بھر میں اہم سرکاری و نجی عمارات و تنصیبات پر4500پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے،تمام شاہرہوں کو رواں دواں رکھنے کے لیے پنجاب کانسٹیبلری کےپانچ سو اضافی اہلکاروں اور تین سو رینجرز اہلکاروںکی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں.اس کے علاوہ تین ہزار وفاقی پولیس، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، پولیس کمانڈوز، لیڈیز پولیس، اینٹی روئٹ فورس کے اہلکار ہیں جبکہ 3سو رینجرز، پایچ سو فرنٹئیر کانسٹیبلری اور پانچ سو پنجاب کانسٹیبلری کی اضافی نفری کی خدمات لی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں