20

انسانی حساس ترین حرکات وسکنات کو کنٹرول کرنے والا دماغی گوشہ دریافت

آسٹریلیا:پروفیسرجارج پیکسی نوس نے ایک عشرے سے زائد عرصے تک تحقیق اورلٹریچرکے مطالعے کے بعد کہا ہے کہ انسانی حرام مغز(اسپائنل کورڈ) اور دماغ کے درمیان اینڈوریسٹائی فورم نیوکلیئس موجود ہے جو انسان کو دیگرجانداروں سے ممتاز کرتا ہے۔ یہ عضو ’انفریریئر سیربرل پیڈنکل‘ سے جڑا ہوتا ہے جس پر اب تک کسی ماہر کی نظر نہیں گئی تھی۔انسان کا دماغ پوری کائنات میں سب سے پیچیدہ ترین شے .پروفیسر جارج دنیا کے ایسے ممتاز ترین ماہر ہیں جنہیں دماغی نقشہ ساز کہا جاسکتا ہے.
گرچہ اینڈوریسٹائی فورم نیوکلیئس کا درست کردار اب تک پوشیدہ ہے لیکن یہ جس مقام پر واقع ہے وہاں دماغ اور حرام مغز ملتے ہیں۔ یہ حصہ انسان کے ہاتھ پیروں کی حساس ترین حرکات وسکنات یعنی سوئی میں دھاگہ ڈالنے سے لے کر متوازن ہونے، بیٹھنے کے انداز اور جسمانی چلت پھرت کو کنٹرول کرتا ہے۔تاہم انہوں نے اس پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں