38

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے آج پھر دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

ضلع بڈگام کے گاؤں چٹرگام کو گھیرے میں لے کر بھارتی فورسز نے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا جس کے بعد بڑی تعداد میں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ پانچ روز میں شہادتوں کی تعداد 32 ہو گئی۔بھارتی انتظامیہ نےعلاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی.
واضح رہے مودی حکومت کی کشمیر میں بدترین ریاستی پالیسی کے باعث بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتل عام کا لائسنس دیدیا گیا ہے، کوئی دن نہیں جاتا جب نہتے نوجوانوں کو سرچ آپریشن یا فوجی چیک پوسٹوں پر تلاشی کے بہانے گولیوں سے چھلنی کر دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں