118

کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد عمران خان آج رکھیں گے

کرتار پوربارڈر کی افتتاحی تقریب کا اعلان ہوتے ہی دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیز کردیا گیاتھا، پنڈال کی جگہ کو بھی خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کے مطابق 4 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔وزیر اعظم عمران خان آج کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیا د رکھیں گے جس میں شرکت کے لیے بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے. تقریب میں پاک بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔بڑی تعداد میں سکھ برادری بھی پہنچنا شروع ہوگئی، سکھ یاتریوں نے اس پاکستانی اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان پہنچ کرسدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ سرحد کھولنے کا فیصلہ کرکے دونوں ملکوں کےعوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں