22

ایکسپو سینٹرمیں جاری دفاعی نمائش ،غیر ملکی دنگ رہ گئے

اپکستان ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا،پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس سمیت مقامی سطح پر دفاعی نمائش میں شامل ایگزی بیٹرز کے اسٹالز پر رش رہا۔دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018میں ملکی سطح پر تیار ہونے والا حربی سازوسامان دیکھ کر غیر ملکی دنگ رہ گئے. پاکستانی ساختہ الخالد،الضرار،الحدید ٹینکس جبکہ ڈرون ٹیکنالوجی شہپر ،براق اور عقاب سمیت جے ایف سیونٹین تھنڈراورسپر مشاق طیاروں پر بھی غیر ملکی اور عسکری قیادت کی جوق درجوق آمد کا سلسلہ جاری رہا۔پاکستانی انجینیئرز کی جانب سے تیار کردہ، پاکستانی ساختہ ایئرڈیفنس سسٹم بھی خصوصی توجہ کا مرکزرہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں