13

پاکستان میں ایچ آئی وی، ایڈزمیں تقریباایک لاکھ پچاس ہزار افراد مبتلا ہیں

سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار ایچ آئی وی اور ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں.پشاور میں نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبرپختونخوا کے ماہرڈاکٹرز سمیت یو این ایڈز کنٹرول پروگرام کی ٹیم نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی ایڈز جنسی تعلقات، استعمال شدہ انجیکشن کا دوبارہ استعمال، خون کی منتقلی اور ماﺅں سے بچوں کو منتقل ہوتا ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں جس شخص کو ایچ آئی وی ایڈزلاحق ہوتا ہے تواس کا خیال نہیں رکھا جاتا،بلکہ اس کو اپنے گھر سے باہر نکال دیا جاتا ہے جبکہ صوبے میں سینٹرز قائم کرنے کا مقصد لوگوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ اس کی روک تھام اور اس مرض کاعلاج بروقت ہوسکے۔ایشیامیں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے،جہاں ایڈز کے امراض کی تعداد بڑھتی جارہی ہے.ہمیں جلد از جلد اس کی روک تھام میں تیزی لانی ہو گی.انہوں نے کہا کہ ایڈز ایک ایسا مرض ہے جس کا علاج ممکن ہے لیکن افسوس سے ہمارے معاشرے میں اس کو شرم اور دیگر مسائل کی وجہ سے لوگ ظاہر نہیں کرتے.ان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈز کی بیماری سے بچاﺅ اور روک تھام کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں