17

طالبان کے کمانڈر ملا عبدالمنان افغانستان میں امریکی فضائی حملےمیں ہلاک

ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات افغان صوبے ہلمند کے ضلع نوزاد میں امریکی طیاروں نے افغان طالبان کے مشتبہ ٹھکانے پر حملہ کیا۔جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈر عبدالمنان 29 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے حکام کے حوالے سے تصدیق کر دی۔افغان طالبان نے ملا منان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے خالی ہونے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔عبدالمنان ہلمند میں طالبان کا صوبائی کمانڈر تھا جہاں افغان اور غیر ملکی فورسز کو سب سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ ہلمند کو افغان طالبان کے سب سے بڑے گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے۔عبدالمنان کی ہلاکت کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جہاں افغانستان میں کئی سالوں سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں