18

وزیر اعظم نے شہید طاہر داوڑ کے اہلخانہ کیلیے سات کروڑ کے پیکیج کا اعلان

اسلام آباد:وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر ملک میں انتشار پھیلا رہے،ان کو ان مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے.حکومت بہادر شہید طاہر داوڑ کے اہل خانہ کے ساتھ ہے.حکرمت نے ٹوٹل سات کروڑ پیکج کا اعلان کیا ہے،جبکہ شہید ایس پی کے بھائی کے ایک بیٹے کو بھی کسی ڈپارٹمنٹ میں لگایا جائیگا۔
پریس کانفرنس میں شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور سیاست کرنے کا سب کوحق ہے، سوشل میڈیا پرحکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔حکومت شہید ایس پی طاہرداوڑ کے ورثا کے ساتھ ہے، بہادر ایس پی کے اہلخانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم نے طاہر داوڑکے اہلخانہ کیلئے پانچ کروڑامدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں